شام کے امور میں صدر پوتین کے نمائندے کی شمخانی سے غیر اعلانیہ ملاقات

شام کے امور میں صدر پوتین کے نمائندے کی شمخانی سے غیر اعلانیہ ملاقات

تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سے روسی صدر ولادیمیر پوتین کے شام کے امور میں خصوصی نمائندے نے اچانک اور غیر اعلانیہ دورے کے دوران ملاقات اور گفتگوکی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سے روسی صدر ولادیمیر پوتین کے شام کے امور میں خصوصی نمائندے الیگزینڈر لاورنتیف نے اچانک اور غیر اعلانیہ دورے کے دوران ملاقات اور گفتگوکی۔ اس ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال ، شام پر اسرائیل کے فضائی حملے اور شام کے خلاف امریکی فوجی حملے کے منصوبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔
اطلاعات کے مطابق شام میں ٹی 4 ايئر پورٹ پر اسرائیل کےفضائی حملے میں بعض ایرانی اور شامی فوجی مشیروں کی شہادت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔ اس سے قبل روس نے امریکہ کو شام پر فوجی حملے کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شام پر امریکی فوجی حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق روس نے ماسکو میں اسرائیل کے سفیر کو وزارت خارجہ ميں طلب کرکے شام پر فضائی حملے کے بارے میں وضاحت بھی طلب کی ہے۔ ادھر روس کے فوجی حکام نے اپنی فوج کو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیدیا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram