شام پر حملہ دہشتگردوں کی آشکارا حمایت کا مظہر/ ایران، شامی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے: صدر

شام پر حملہ دہشتگردوں کی آشکارا حمایت کا مظہر/ ایران، شامی عوام  اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے: صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام کے صدر بشار اسد سے ٹیلیفون پر گفتگو میں شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے مجرمانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک شام ميں آشکارا دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں اور شام پر حملہ دہشت گردوں کی حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام کے صدر بشار اسد سے ٹیلیفون پر گفتگو میں شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے مجرمانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک شام ميں آشکارا دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں اور شام پر حملہ دہشت گردوں کی حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صدر حسن روحانی نے اسلامی اور عرب ملک شام پر مغربی ممالک کی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام میں وہابی دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔صدر روحانی نے کہا کہ دہشت گردوں کو شام میں تاریخی شکست کا سامنا ہے اور امریکہ کھل کر دہشت گردوں کی حمایت پر اتر آیا ہے۔ شام کے صدر نے بھی اس گفتگو میں امریکی اور مغربی ممالک کے حملوں کی مذمت کی اور ایران و روس کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram