شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال اسرائیل اور امریکہ کی سازش ہے: ایران

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال اسرائیل اور امریکہ کی سازش ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال دنیا کے کسی بھی حصے میں ہو قابل مذمت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ایران اپنی اصولی پالیسیوں اور دینی و اخلاقی تعلیمات کی بنیاد پر دنیا کے کسی بھی خطے میں اور کسی بھی ملک یا گروہ کے ذریعے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے - انہوں نے کہا کہ ایران خود کیمیائی ہتھیاروں کا نشانہ بنا ہے - ترجمان وزارت خارجہ نے شام کے غوطہ شرقی کے شہر دوما میں ہوئے کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ غوطہ شرقی کے شہر دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام شامی فوج پر عائد کرنا وہاں کے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  ایک ایسے وقت جب دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے میدان میں شامی فوج کو یکے بعد دیگر کامیابیاں مل رہی تھیں اس کے ذریعے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ایک غیر منطقی بات معلوم ہوتی ہے - ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کی نابودی   میں اقوام متحدہ کے ساتھ بہترین تعاون کیا ہے - انہوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ معاہدے میں شام کے شامل ہونے کے بعد اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری اور پیداوار سے متعلق تمام مراکزاور وسائل کو تباہ کردیا ہے -  انہوں نے کہا کہ اس طرح کا الزام شامی حکومت اور عوام کے خلاف امریکا اور بعض مغربی ملکوں کی ایک سازش ہے اور امریکا اس طرح کا الزام عائد کرکے شام پر فوجی کارروائی کا بہانہ تیار کررہا ہے - ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ اس طرح کے د‏‏‏عوؤں اور اقدامات سے شام اور  علاقے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی اور دہشت گرد عناصر بھی اپنے جرائم کے ارتکاب میں مزید گستاخ ہوجائیں گے اور یہ سب کچھ علاقے اور عالمی امن کے لئے صحیح نہیں ہے -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram