سیٹلائٹ متعارف کرانے کی عالمی فہرست میں ایران کا نواں درجہ

سیٹلائٹ متعارف کرانے کی عالمی فہرست میں ایران کا نواں درجہ

روح اللہ ذاولفقاری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جلد ناہید1، ناہید 2 اور سوہا نامی 3 جدید سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجا جائے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی اسپیس ریسرچ سینٹر کے شعبہ منصوبہ بندی اور انتظامی سیکشن کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے والے ممالک کی عالمی فہرست میں اسلامی جمہوریہ ایران کی 9ویں پوزیشن ہے.

 روح اللہ ذاولفقاری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جلد ناہید1، ناہید 2 اور سوہا نامی 3 جدید سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجا جائے گا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی سائنس اور ٹیکنالوجی کی خصوصیات میں سے ایک ان کی بہترین پوزیشن اور کوالٹی ہے.

انہوں نے ایرانی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے قدرتی آفات کے علاقوں میں مواصلاتی جدید غباروں کے استعمال پر زور دیا کہ وہاں جلد از جلد مواصلاتی سرویسز بحال کی جا سکیں.

انہوں نے بتایا کہ ان غباروں کی تین ترجیحات ہیں جن میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی اور نقصانات کا تعین کرنا شامل ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram