اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے جنرل سیکریٹری کی شرکت سے

سینیئر ذاکرین، مداحان اہلبیت اطہار(ع) اور نوحہ خوانوں کی پندرہویں عالمی کانفرنس کا اصفہان میں انعقاد+ تصاویر

  • News Code : 854019
  • Source : ابنا خصوصی
سینیئر ذاکرین اور مداحان اہلبیت اطہار(ع) نوحہ خوانوں کی پندرہویں عالمی کانفرنس مرکزی ایران کے شہر اصفہان میں شروع ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سینیئر ذاکرین اور مداحان اہلبیت اطہار(ع) نوحہ خوانوں کی پندرہویں عالمی کانفرنس مرکزی ایران کے شہر اصفہان میں شروع ہوگئی ہے۔

بدھ سے شروع ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد اہل بیت عصمت و طہارت کی مدح سرائی اور امام حسین علیہ السلام کے غم میں نوحہ خوانی میں قابل قدر خدمات انجام دینے والے ذاکرین، مداحوں اور نوحہ خوانوں  کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ صوبائی ڈائریکٹر جنرل برائے ثقافت و اسلامی رہنما‏ئی حجت الاسلام حبیب رضا ارزانی نے بتایا ہے کہ اس کانفرنس میں، برطانیہ، ہندوستان، افغانستان، بحرین، چلی، ارجنٹائن، ملائیشیا اور جمہوریہ آذربائیجان سمیت دنیا کے بتیس ملکوں کے ساٹھ سے زائد ذاکرین اور نوحہ خوان حضرات شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے دوران ستر سے نوے برس کے ذاکرین مداحوں اور نوحہ  خوانوں کی خدمات کی قدر دانی کے ساتھ ساتھ مصائب امام حسین علیہ اسلام کے حوالے سے دو کتابوں کی رونمائی بھی کی جائے گی۔اس موقع پر امام حسین علیہ السلام کی تحریک کے مقاصد اور محبت اہلبیت کے حوالے سے دو علمی نشستوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

یہ کانفرنس ہر سال محرم الحرام کی آمد سے پہلے منعقد کی جاتی ہے۔ اس کانفرنس میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری بھی حاضر تھے۔

..............

242 


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram