سپاہ پاسداران نے سرحدی علاقہ سوروان میں دہشتگردوں کے خودکش حملے کو ناکام بنادیا

سپاہ پاسداران نے سرحدی علاقہ سوروان میں دہشتگردوں کے خودکش حملے کو ناکام بنادیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سپاہ نے سرحدی علاقہ سوروان میں دہشت گردوں کے خودکش حملے کو ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سپاہ نے سرحدی علاقہ سوروان میں دہشت گردوں کے خودکش حملے کو ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ بیان کے مطابق دہشت گرد سرحدی چیک پوسٹ کو خود حملے میں نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا اور اس کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سپاہ کے بیان کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنھیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram