بہرام قاسمی:

سعودی حکمران یمن میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈال رہے ہیں/ سعودی حکمران اپنے وہمیات اور تصورات کو عملی شکل دینے کی پوزیشن میں نہیں

سعودی حکمران یمن میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈال رہے ہیں/ سعودی حکمران اپنے وہمیات اور تصورات کو عملی شکل دینے کی پوزیشن میں نہیں

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: سعودی عرب دوسروں پر بےبنیاد الزامات لگا کر یمنی عوام کے خلاف اپنی جنگ میں پےدرپر ناکامیوں کی پردہ پوشی کے لئے کوشں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے یمن پر سعودی جارحیت کے تیسرے سال کے آغاز پر سعودی حکمرانوں کے موقف کے جواب میں کہا: سعودی حکمران دوسروں پر بےبنیاد اور جھوٹے الزامات لگا کر ـ اور جعلی شواہد اکٹھے کرکے ـ یمنی عوام کے خلاف اپنی تین سالہ جنگ میں ـ مختلف النوع ہتھیاروں اور جنگی سازوسامان اور 10 ارب ڈالر کے نئے ہتھیاروں کے سودوں کے باوجود ـ میدانی شکستوں کو چھپانے کے درپے ہیں۔
انھوں نے کہا: حقیقت یہ ہے کہ سعودی اور ان کے حلیف اس غیرمنصفانہ جنگ میں یمنی عوام کے کانٹے دار مقابلے کا سامنا کررہے ہیں، اور یمنی عوام کی مزاحمت کی وجہ سے انہیں نہایت رسواکن شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
قاسمی نے ایک سعودی فوجی ترجمان کے دھمکی آمیز موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بے شک یہ جنگجویانہ اور غیر ذمہ دارانہ موقف قانونی اور بین الاقوامی لحاظ سے قابل گرفت و قابل سزا جرم ہے۔  
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو بڑائی کے خبط وہمیاتی سپنوں سے نکل جانا چاہئے۔
قاسمی نے کہا: سعودی عرب کی پوزیشن اصولی سطح پر اس سطح کی نہیں ہے اور اس کی خصوصیات ہرگز ایسی نہیں ہیں کہ وہ اپنے وہمیاتی سپنوں اور بڑائی کے خبط کو عملی جامہ پہنا سکے؛ بےشک اربوں ڈالر کے امریکی برطانوی ہتھیار تو خریدے جاسکتے ہیں لیکن ان ہتھیاروں کے ذریعے نہ تو امن و امن خریدنا ممکن نہ اور نہ ہی ان کے ذریعے کوئی طاقتور بن سکتا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا: سعودی حکمرانوں سے کم از کم توقع کی جاسکتی تھی، وہ یہ تھی کہ یمن کے نہتے عوام کے ساتھ اپنی ظالمانہ جنگ سے عبرت لے کر بڑائی کے خبط اور وہم بھرے سپنوں سے خارج ہوجائے اس حقیقت کا ادراک کرلیں کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ اربوں کا اسلحہ اور مہنگی درآمدی سلامتی کے ذریعے خود بھی طاقت اور سلامتی پیدا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱۱۰


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram