سعودی جارحیت میں پانچ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی

سعودی جارحیت میں پانچ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی

یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی تازہ جارحیت میں کم سے کم پانچ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبروں کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ کے شہر الحالی کے علاقے جبانہ پر بمباری کی جس میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔
سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے حدیدہ صوبے کے المراوعہ شہر کے نواحی گاؤں ناشری پر بھی بمباری کی۔
دونوں حملوں کے نتیجے میں مجوعی طور پر پانچ بے گناہ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے  سعودی عرب کی بربریت کے جواب میں مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب میں نجران کے علاقے صحرائے البقع میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری بھی کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram