سابق وزير دفاع: ایران کا میزائل پروگرام پوری قوت اور قدرت کے ساتھ جاری رہے گا

سابق وزير دفاع: ایران کا میزائل پروگرام پوری قوت اور قدرت کے ساتھ جاری رہے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير دفاع اور قومی دفاع یونیورسٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم میزائل پروگرام پر کام پوری قوت اور قدرت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير دفاع اور قومی دفاع یونیورسٹی کے سربراہ جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ہم میزائل پروگرام پر کام پوری قوت اور قدرت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

جنرل وحیدی نے 22 بہمن کی ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کی امریکہ اور یورپی ممالک کی باتوں پر کوئی توجہ نہیں اور نہ ہی میزائل پروگرام پر کسی قسم کے مذاکرات کئے جائیں گے اور نہ ہی ایران کا میزائل پروگرام مشترکہ ایٹمی معاہدے کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اپنے ملکی دفاع پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا۔ اور میزائل پروگرام پر کام پوری قوت اور قدرت کے ساتھ جاری ر ہےگا۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram