رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے ایک وفد زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گيا

  • News Code : 866759
  • Source : مہر
Brief

ہلال احمر میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجۃ الاسلام معزی کی قیادت میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے ایک وفد زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گيا ہے جہاں وہ امدادی کارروائیوں کا قریب سے جائزہ لےگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہلال احمر میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجۃ الاسلام معزی کی قیادت میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے ایک وفد زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گيا ہے جہاں وہ امدادی کارروائیوں کا قریب سے جائزہ لےگا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی بھی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے کرمانشاہ پہنچ گئے ہیں۔
صدر حسن روحانی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں اور امدادرسانی کے کاموں کا جائزہ لیں گے۔ اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی صوبوں کرمانشاہ، کردستان اور ایلام میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 423 جبکہ زخمیوں کی تعداد 7370 تک پہنچ گئی ہے۔ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں سول اور فوجی ادارون کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ سرعت اور دقت کے ساتھ جاری ہے۔

.......

/169


متعلقہ مضامین

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram