رسول اکرم (ص) کی رحلت اور امام حسن مجتبی (ع) کی شہادت کی مناسبت سے عالم اسلام سوگوار

رسول اکرم (ص) کی رحلت اور امام حسن مجتبی (ع) کی شہادت کی مناسبت سے عالم اسلام سوگوار

ختم المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں جلوس ہائے عزا کا بھر پور طریقے سے انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے عالم اسلام سوگوار ہے اور اسلامی جمہوری ایران کے شہرمشہد مقدس میں بارگاہ حضرت امام رضا علیہ السلام میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں زائرین کا ایک عظیم اجتماع موجود ہے۔

مسلمانوں کا یہ عظیم اجتماع رحلت رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شہادت امام حسن علیہ السلام کی مناسبت سے ماتم داری کرتے ہوئے امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں پرسہ دے رہا ہے۔

ایران کے مختلف شہروں سے زائرین پیدل سفر کرکے حرم امام رضا علیہ السلام پہنچ چکے ہیں اورشہر بھر میں عزادار دستوں کی وجہ سے پاؤں رکھنے کی جگہ نہیں ہے۔

حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے مختلف صحنوں میں علماء کرام مختلف زبانوں میں رسول اکرم صل اللہ عیہ وآلہ وسلم اور امام حسن علیہ السلام کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے احادیث مبارکہ اور فضائل و مصائب بیان کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آج رات سے مشہد مقدس کے تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں پر عزاداروں کے دستے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے بارگاہ رضوی کی جانب گامزن ہیں۔

واضح رہے کہ مشہد مقدس میں حرم امام رضا علیہ السلام کی طرف جانے والی سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی کوئی مشکلات پیش نہ آئیں۔

دوسری جانب مقدس شہر قم میں بھی ہزاروں سوگوار رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور شہادت امام حسن علیہ السلام کی یاد میں عزاداری کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram