دنیا بھرمیں وہابی دہشتگردی کو سعودی عرب کے برانڈ کے تحت صادر کیا جاتا ہے: شمخانی

  • News Code : 818514
  • Source : mehrnews
Brief

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں وہابی تکفیری دہشت گردوں اور دہشت گردی کو سعودی عرب کے برانڈ کے تحت فروغ دیا جارہا ہے اور دہشت گردی کے فروغ کے سلسلے میں سعودی عرب کے ملاؤں کے فتوے غور طلب ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں وہابی تکفیری دہشت گردوں اور دہشت گردی کو سعودی عرب کے برانڈ کے تحت فروغ دیا جارہا ہے اور دہشت گردی کے فروغ کے سلسلے میں سعودی عرب کے ملاؤں کے فتوے غور طلب ہیں۔

علی شمخانی نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے بجائے ان کی مالی حمایت اور انھیں فروغ دینے کی راہیں ہموار کررہے ہیں۔

شمخانی نے ایران کے بارے میں سعودی عرب کے دعوؤں کو رد کرتے ہوئےکہا کہ سعودی عرب دہشت گرد بنانے کی بہت بڑی فیکٹری ہےجہاں دہشت گردوں کو تیار کرکے دنیا بھر میں صادر کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب پر حاکم عقیدہ ہی دہشت گردی کے فروغ کے لئے کافی ہے کیونکہ وہابی عقیدہ اصلی اور حقیقی اسلام سے بہت دور ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے نظریہ کے مخاطب پریشان حال اور تحقیر شدہ افراد ہوتے ہیں جو بہت جلد وہابی تکفیری بن کر سعودی عرب کے برانڈ کے تحت دہشت گردی کو صادر کرتے ہیں۔

شمخانی نے کہا کہ دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ سعودی عرب اصلی اسلامی نظریات سے بہت دور ہے اور اسی وجہ سے وہ دہشت گردی صادر کرنے کی بہت بڑی فیکٹری میں تبدیل ہوچکا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram