داعش کے حامی ایران سے پنجہ آزمائی نہ کریں : ایرانی بری فوج کے ایک اعلی کمانڈر

  • News Code : 837636
  • Source : ریڈیوتہران
Brief

ایران کی بری فوج کے ایک اعلی کمانڈر نے کہا ہے کہ داعش اور اس کے حامی ایران سے پنجہ آزمائی کی کوشش نہ کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے داعش اور اس کے حامیوں کے لیے واضح پیغام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا اور سن دوہزار چودہ میں ایران کی فضائی حدود سے گزر کر افغانستان جانے والے غیر ملکی فوجیوں کے حامل طیارے کا اتارا جانا اس کا واضح ثبوت ہے۔
بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسما‏عیلی نے کہا کہ ستمبر دوہزار چودہ میں ایساف کے ایک سو آٹھ فوجیوں کو لے کر جانے والے جہاز کو غلط معلومات فراہم کرنے پر بندر عباس میں اتار لیا گیا تھا اور پائیلٹ اور عملے کو اس پر معافی مانگنا پڑی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram