داعشیوں کے خلاف اب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میدان میں

  • News Code : 837638
  • Source : ریڈیوتہران
Brief

شام کے مشرقی شہر دیرالزور کے شہر المیادین میں داعشی دہشت گردوں کے ہیڈکوارٹر پر سپاہ پاسداران کے صرف ایک میزائل حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پچاس سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دیرالزور سے زمینی سطح پر ملنے والی خبروں کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے اتوار کی رات کیے جانے جانے والے میزائل حملے میں داعش کے متعدد سرغنے بھی ہلاک ہوئے جن میں ابوعاصم اللیب اور عبدالقادرالفرانی المعروف ابوحارث بھی شامل ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے داغے جانے والے چھے میں سے پانچ دیگر میزائلوں کے حملے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں اطلاعات ابھی موصول ہو رہی ہیں۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اتوار کی شام، تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کو سزا دینے کے لیے، شام میں اس کے کمانڈ، کنٹرول اور لاجسٹک سینٹروں پر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے چھے میزائل فائر کیے تھے جو سب کے سب عراق کی فضاؤں سے ہوتے ہوئے اپنے نشانے پر لگے ہیں۔
تہران میں سات جون کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد، جس میں اٹھارہ روزہ دار شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا تھا کہ وہ شہدا کے خون کا جلد انتقام لے گی۔
سات جون کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی تھی۔
درایں اثنا ایران کی فقہاء کی کونسل مجلس خبرگان اور آئین کی نگراں کونسل نے اپنے الگ الگ بیانات میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل حملے کی قدر دانی کی ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram