حج کے حوالے سے ایران و سعودی عرب کے مذاکرات کامیاب، 85 ہزار ایرانی حجاج فریضہ ادا کریں گے

  • News Code : 818583
  • Source : تسنیم نیوز
Brief

ایرانی محکمہ حج اور زیارت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکام کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی محکمہ حج اور زیارت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران کی تمام شرائط مان لی ہیں۔

بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ امام خامنہ ای کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے قابل احترام حکام اور شہید پرور قوم کی صبر و استقامت اور کوششوں کی بدولت اس سال اسلامی جمہوریہ ایران کے 85 ہزار سے زائد حجاج کرام فریضہ حج ادا کریں گے۔

ایران اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت کے بعد اتفاق رائے طے پاگیا ہے کہ ایرانی باشندے رواں سال ستمبر میں شروع ہونے والے فریضہ حج میں شرکت کریںگے۔

خیال رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے گزشتہ سال 2016ء میں ایرانی شہری حج ادا کرنے سے محروم رہے تھے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ حج و زیارت اور سعودی حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، سعودی حکام نے ایرانی حجاج کو تمام تر وسائل فراہم کرنے کا عہد کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں معروف شیعہ عالم شیخ نمر النمر کو پھانسی دئے جانے کے بعد ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات منقطع ہو گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram