جوہری معاہدے کے بعد ایران نے اپنا سکہ منوا لیا

  • News Code : 842553
  • Source : irna.ir
Brief

ایران کے ماہر بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران بڑی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات کے بعد بالاخر اپنے آپکو منوانے میں کامیاب ہوا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے ماہر بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران بڑی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات کے بعد بالاخر اپنے آپکو منوانے میں کامیاب ہوا ہے.

يہ بات علي محمد بيدمغز نے ايران اور مغربي طاقتوں كے درميان جوہري معاہدے كے دو سال مكمل ہونے كے سلسلے ميں بات چيت كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ ايراني جوہري ٹيم كے سربراہ محمد جواد ظريف نے ملك كي قومي سلامتي كو مد نظر ركھتے ہوئے دنيا كي بڑي طاقتوں كے ساتھ كامياب مذاكرات كئے.

ايران اور دنيا كي بڑي طاقتوں نے مشتركہ جامع ايكشن پلان كے تحت طے ہونے والے 10 سال مذاكرات كے بعد 14 جولائي 2015 كو مشتركہ جوہري معاہدے پر دستخط كئے.

انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران نے كامياب جوہري معاہدے كے بعد خطے كي سلامتي اور استحكام كے لئے اپني كوششيں تيز كي ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram