جنرل فرزاد اسما‏عیلی: دفاعی طاقت اور میزائل پروگرام پر مذکرات نہیں کئے جائیں گے

جنرل فرزاد اسما‏عیلی: دفاعی طاقت اور میزائل پروگرام پر مذکرات نہیں کئے جائیں گے

ایران فوج کے اعلی افسر نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی طاقت اور میزائل پروگرام کے بارے میں کسی سے مذکرات نہیں کئے جائیں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ بری فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفینس ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل فرزاد اسما‏عیلی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہر ملک کی دفاعی طاقت اس کے اقتدار اعلی کا اٹوٹ حصہ ہوتا ہے اور اس پر مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن، ایران کے اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور میزائل پروگرام سمیت مختلف بہانوں سے ایران کے علاقائی کردار کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔
جنرل فرزاد اسماعیلی نے مزید کہا کہ ایران کے میزائیل پروگرام پر مذاکرات کا شور شرابہ دراصل امریکی اشارے پر کیا جا رہا ہے اور برطانیہ، فرانس اور سعودی حکومت اس میں پیش پیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ہنگامہ آرائی کا مقصد، ایرانو فوبیا پھیلا کر علاقائی تبدیلیوں میں اثر انداز ہونے کی ناکام کوشش کرنا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram