تہران کے خطیب جمعہ نے انتخابات میں شرکت کرنے والوں کی انتہائی قدردانی کی

  • News Code : 830648
  • Source : irib.ir
Brief

تہران کے خطیب جمعہ نے انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے نماز جمعہ کے خطبے میں ایران میں صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کی پولنگ اور عوام کی بھرپور شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایران کے عوام پوری آزادی اور سیکورٹی کے ماحول میں پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں جو بہت ہی اہم بات ہے-

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ ایران میں آج سلامتی اور آزادی ایک ایسے وقت میں ہے جب علاقے اور دنیا کے بہت سے ملکوں میں بدامنی پائی جا رہی ہے اور وہ ایران میں  پائی جانے والی سیکورٹی اور آزادی کو دیکھ کر حیران ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ملکوں کے عوام بھی ایران جیسی آزادی اور سیکورٹی کی اپنے اپنے ملکوں میں تمنا کرتے ہیں-

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ ایران میں پائی جانے والی سلامتی اور آزادی، ایران کے انقلابی عوام کے اتحاد، ایمان اور ان کے انقلابی جذبے کا نتیجہ ہے-

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی توانائیوں کی تقویت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی طاقت و توانائی میں مسلح افواج کا کردار بہت ہی اہم ہے-

انہوں نے عراق اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف ان ملکوں کی افواج کی کامیابیوں پر عراق اور شام کے عوام اور حکام کو مبارک باد پیش کی-

تہران کے خطیب جمعہ نے امریکی صدر کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کے علاقے میں دہشت گردوں اور صیہونی حکومت کے لئے امریکی حکومت کی حمایت نے پوری دنیا میں واشنگٹن کو ذلیل و  رسوا کر کے رکھ دیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram