بیت المقدس عربی اور اسلامی ہے اور آخر تک رہیگا : ایران

  • News Code : 871412
  • Source : islamtimes
Brief

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور بیت المقدس فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ بیان کیمطابق امریکہ نے ہمیشہ اسرائیل کی حمایت کرکے فلسطینیوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش کی ہے اور فلسطینیوں پر ہونیوالے اسرائیلی مظالم میں امریکہ نے ہمیشہ اسرائیل کا ساتھ دیا ہے، امریکہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم میں برابر کا شریک ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے وزیر حارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس عربی اور اسلامی ہے اور آخر تک رہے گا۔ ایرانی وزیر حارجہ نے اپنے ٹویٹ میں جو عربی میں ہے، کہا کہ بیت المقدس عربی اور اسلامی ہے اور آخر تک رہے گا۔
صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو ہمیشہ ہی امریکی صدر ٹرمپ کو اسرائیل کا سخت حامی قرار دیتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر رہے ہیں اور امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کے لئے عملی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے۔

ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا فیصلہ غیر قانونی اور بین الاقوامی معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا فیصلہ غیر قانونی، سلامتی کونسل اور بین الاقوامی معاہدوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور بیت المقدس فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram