قومی سلامتی کمیشن سے خطاب؛

بریگیڈیئر جنرل دہقان: بحری کروز میزائلوں کی رینج بڑھا دی ہے/ اندرون ملک جنگی تیاروں کی صلاحیت موجود ہے

  • News Code : 842701
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم نے بحری کروز میزائلوں کی رینج بڑھا دی ہے اور اندرون ملک جنگی طیارے بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے اتوار 16 جولائی کی شام کو پارلیمان کے قومی سلامتی کمیشن سے کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امن و سلامتی کو طاقت کے سائے میں حاصل کیا جاسکتا ہے اور اگر ہم نے اپنے تزویری منصوبے مکمل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے تو اس کا سبب ہماری عسکری قوت اور صلاحیت ہے؛ اور اس کے اثرات علاقائی حالات و حقائق میں بھی دیکھے جاسکتے ہیں اور اگر آج امریکہ ہمارے سامنے بند باندھنے پر اصرار کرتا ہے اس کا سبب بھی یہی ہے کہ ہم طاقتور ہیں۔
انھوں نے کہا: اللہ کے فضل سے آج اپنی قوت بڑھانے اور فوجی صلاحیت نیز میزائل ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے سلسلے میں ہمیں بیرونی ممالک کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں ہے چنانچہ مختلف قسم کی پابندیوں کے ذریعے ہماری ترقی کو روکا نہیں جاسکتا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا: ہم نے گذشتہ برسوں کے دوران باریک بینانہ منصوبوں اور سنجید سرمایہ کاری کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کی قوت آفرین عناصر کو مضبوط بنانے میں عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں؛ میزائل ٹیکنالوجی کی ترقی اور میزائلوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کو پائیدار بنانے، میزائلوں کی رفتار، مسافت، نشانے کو درست ہدف بنانے کی صلاحیت (accuracy) نیز تباہی کی قوت میں اضافہ کرنے کے شعبے میں بہت اعلی پائے تک پہنچ چکے ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل دہقان کا کہنا تھا کہ ہم نے بحری کروز میزائلوں کی رینج بڑھا دی ہے، اپنے میزائلوں کی پائیداری میں اصافہ کیا ہے، نیز ہم اعلی قابلیت کے حامل بکترشکن میزائل (Anti-armored missiles) اور ہدف تلاش کرنے والے میزائل (target finder missiles) بھی تیار کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا: فضائی اور میزائل دفاعی شعبے میں بھی مختلف قسم کے دفاعی سسٹم کو مقامی بنا کر اعلی حصولیابیوں تک پہنچ گئے ہیں، بحری شعبے میں کروز شِپ تیز رفتار چھوٹی کشتیوں میں بہت حد تک ترقی کرچکے ہیں، تباہ کن جہاز (Destroyers) اور آبدوزوں کی تیاری اور ترقی کا کام جاری ہے؛ فضائی شعبے میں مختلف طیاروں اور ہیلی کاپٹروں پر کام کرتے رہے ہیں؛ الیکٹرانک شعبے میں بڑی تبدیلیاں لا چکے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران آج مختلف قسم کے عسکری اور غیرعسکری راڈار تیار کرتا ہے۔
وزیر دفاع نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: آج ہمارے پاس 150 مسافروں کے لئے مقامی طور پر طیاروں کی ساخت کی صلاحیت موجود ہے نیز اندرون ملک جنگی طیارے بنانے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram