ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایران اور برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے درمیان اجلاس

ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایران اور برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے درمیان اجلاس

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایران اور تین یورپی ملکوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہو گا اور اس سلسلے میں بعض خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کو تہران میں دوسری سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے کی اہمیت اوراس معاہدے کے خلاف امریکا کے تخریبی اقدامات کے پیش نظر ایران نے تجویز دی ہے کہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایران اور تین یورپی ملکوں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے درمیان مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے۔

انہوں نے اس اجلاس کے بارے میں بعض بے بنیاد خبروں کو ہوا دینے کے لئے مغربی اور خاص طور پر صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کی کوششوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ان ذرائع ابلاغ کی بے بنیاد خبروں اور تشہیراتی مہم کے برخلاف مجوزہ اجلاس کا ایران کے داخلی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے-

انہوں نے ایران میں بعض عناصر کی جانب سے کئے گئے حالیہ ہنگاموں سے امریکا کے ذریعے غلط فائدہ اٹھائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں امریکا کی طرف سے ایرانی عوام پر غلط طریقے سے دباؤ ڈالنے کی کوششوں کے باوجود اس معاملے میں بھی امریکا کو منہ کی کھانی پڑی اور پوری دنیا نے دیکھا کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے امریکا کے برخلاف ایٹمی معاہدے کی حفاظت اور ایران کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے پر زور دیا-

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram