ایران یہودی اقلیتوں کے لیے زیادہ محفوظ ملک ہے: ایرانی اقلیتی رکن پارلیمنٹ

  • News Code : 830471
  • Source : ارنا نیوز
Brief

اسلامی جمہوریہ ایران کے اقلیتی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ یہودیوں اور صیہونیوں میں بہت فرق ہے اور ہم صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف غیرانسانی اقدامات کی سختی سے مذمت کرتے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے اقلیتی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ یہودیوں اور صیہونیوں میں بہت فرق ہے اور ہم صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف غیرانسانی اقدامات کی سختی سے مذمت کرتے ہیں.

يہ بات سيامك مرہ صدق نے جرمن كے ڈوئچے ويلے خبررساں ادارے سے بات چيت كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے ناجائز صيہوني حكومت كي فلسطينيوں پر ظلم اور بربريت كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ تورات كے قوانين اور شريعت كے مطابق كوئي بھي يہودي دوسرے ممالك پر حملہ كر كے ان كے باشندوں كو قتل كر كے ان كي سرزمين پر زبردستي قبضہ نہيں كرسكتا.

ناجائز صيہوني حكومت كا فلسطينيوں پر وحشيانہ اور غير انساني سلوك كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ صيہوني حكومت ايك سياسي طرز تفكر ہے جس كا مذہب يہود سے كوئي تعلق نہيں ہے.

انہوں نے دوسري جنگ عظيم ميں يہوديوں كے قتل و عام كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ميں اس قتل و عام كي وجہ سے اس لمحے ميں فلسطين ميں فلسطينيوں كے ساتھ اظہاريكجہتي كرتا ہوں.

انہوں نے كہا كہ ايران ميں رہنے كے لئے يورپ سے بہترسازگار حالات پائے جاتے ہيں جس كے باعث ايران ميں يہودي باشندوں كے لئے كوئي بھي پريشاني نہيں ہے.

انہوں نے كہا كہ يہوديوں كے لئے ايران ميں ايك اقليت كے طور پر سبھي حقوق ميسر ہيں.

انہوں نے تہران ميں موجود 20 يہودي عبادتگاہوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ہم پوري آزادي كے ساتھ اپني عبادات پرسكون انداز ميں ادا كرسكتے ہيں.

انہوں نے كہا كہ يورپ ميں حيوانوں كے حقوق كي وجہ سے ہم اپنے طريقے سے حلال حيوانوں كو ذبح نہيں كرسكتے حال آنكہ ايران ميں ہماري ساري ديني طور طريقوں پر ہميں پوري آزادي حاصل ہے.

انہوں نے كہا كہ جيسا كہ يورپ سميت ديگر ممالك ميں يہوديوں سے نفرت كے رجحانات پائے جاتے ہيں اسلامي جمہوريہ ايران ميں يہ حالات ايك فيصد سے بھي كم ہيں.

ايران ميں رہنے والے يہوديوں كے بارے ميں انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران ميں يہودي باشندے مسلم باشندوں سے قريبي تعلقات ركھتے ہيں.

انہوں نے كہا كہ تہران ميں ايك يہودي ہسپتال ميں 95 فيصد گاہك اور بيمار مسلمان ہوتے ہيں.

انہوں نے كہا كہ يہودي مسلك اور شريعت كے مطابق، يہودي جس ملك ميں رہتا ہے وہ اس ملك كي قوانين كي پيروي كرتا ہے جسے ہم اسلامي جمہوريہ ايران كے قوانين كي پيروري كرتے ہوئے اپني زندگي پرسكون ماحول ميں بسر كررہے ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram