ایران کے وزیر مواصلات 3 روزہ دورے پر ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے

ایران کے وزیر مواصلات 3 روزہ دورے پر ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر مواصلات اور شہری ترقی نے ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بالخصوص ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے نئی دہلی کا دورہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر مواصلات اور شہری ترقی عباس آخوندی آج بدھ کے روز 3 روزہ دورے پر ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچے جہاں وہ میزبان ملک ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ روابط خاص طورسے چابہار بندرگاہ کی مارکیٹنگ کو مزید بہتر بنانے پر بات چیت کریں گے.

اپنے اس 3 روزہ دورے کے دوران عباس آخوندی ہندوستان کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کے علاوہ ہندوستان کے شپنگ کے وزیر نتن گڈ گری کے ساتھ بھی مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

دونوں ممالک کے حکام چابہار کی نئی تعمیر شدہ شہید بہشتی بندرگاہ اور ریلوے شعبے میں باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کریں گے.

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram