ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری عراق روانہ ہوگئے

ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری عراق روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری عراق کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری عراق کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ ایران کے نائب صدر اس سفر میں عراق کے اعلی حکام سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، وزیر زراعت حجتی اور سینٹرل بینک کے ڈائریکٹر اس سفر میں نائب صدر کی ہمراہی کررہے ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram