ایران کے نئے سفراء چین اور ہندوستان میں منصوب

ایران کے نئے سفراء چین اور ہندوستان میں منصوب

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چين اور ہندوستان میں ایران کے نئے سفراء کو تعینات کردیا گيا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چين اور ہندوستان میں ایران کے نئے سفراء کو تعینات کردیا گيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئے سفراء اپنے قانونی اور متعارف مراحل طے کررہے ہیں اور اس کے بعد وہ اپنے جدید فرائص بیجنگ اور نئی دہلی میں انجام دیں گے۔

بہرام قاسمی نے منتخب سفراء کے ناموں کی طرف اشارہ کئے بغیر کہا کہ متعارف اور قانونی مراحل طے کرنے کے بعد ان کے ناموں کا اعلان کیا جائےگا ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جن ممالک میں سفراء اور ایرانی نمائندوں کی منصبی ذمہ داریاں ختم ہورہی ہیں وہاں کے لئۓ بھی نئے افراد کے انتخاب کا سلسلہ قوانین کے مطابق جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169 


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram