ایران کے حالیہ ہنگاموں میں امریکی ایوان نمائندگان کی مداخلت قابل مذمت

ایران کے حالیہ ہنگاموں میں امریکی ایوان نمائندگان کی مداخلت قابل مذمت

ایران میں حالیہ ہنگاموں کے بارے میں امریکی ایوان نمائندگان کی مداخلت پسندانہ قرارداد کی تہران نے مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں حالیہ ہنگاموں کے بارے میں امریکی ایوان نمائندگان کی مداخلت پسندانہ قرارداد کی تہران نے مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے بعض شہروں میں پچھلے دنوں ہوئے کچھ ہنگاموں اور بلوؤں کے بارے میں امریکی ایوان نمائندگان کی مداخلت پسندانہ قرارداد کے ردعمل میں کہا کہ امریکی ۔
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے بعض شہروں میں حالیہ ہنگاموں کی حمایت میں آزادی بیان کے نام پر ایک قرارداد کی منظوری دی ہے۔
اس بل یا قرارداد میں امریکی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیوں اور سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے استفادہ کرے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے دیگر ملکوں کے داخلی معاملات میں مداخلت کے لئے امریکا کے غیر دانشمندانہ، منطق سے عاری اور عالمی قوانین کے منافی اقدامات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس طرح کی قراردادوں کی منظوری اور ایرانی عوام کے خلاف امریکی حکومت کے مخاصمانہ بیانات اور اقدامات کی انجام دہی ایک ناکام پالیسی ہے ۔
انہوں نے امریکی حکام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ جان لینا چاہئے کہ ایران کے عوام امریکا کی اس طرح کی دوہری پالیسیوں اور مخاصمانہ اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان کا مناسب جواب دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram