ایران کے تین سیٹلائٹ خلا میں چھوڑے جانے کے لیے آمادہ

ایران کے تین سیٹلائٹ خلا میں چھوڑے جانے کے لیے آمادہ

ایران کی خلائی تحقیقات کی تنظیم کے سربراہ مرتضی براری نے اعلان کیا ہے کہ پیام امیر کبیر، دوستی اور ناہید ایک نامی ایران کے تین سٹیلائٹ خلا میں چھوڑے جانے کے لئے مکمل آمادہ ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مرتضیٰ براری نے خلا کے عالمی ہفتے کی مناسبت سے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایران کے ان تینوں سیٹلائٹس  کو سال کے آخر تک زمین کے مدار میں نصب کردیا جائے گا۔
ایران کی خلائی تحقیقات کی تنظیم کے سربراہ مرتضی براری نے کہا کہ ایران، خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں مغربی ایشیا میں پہلا جبکہ دنیا میں نواں مقام رکھتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران، خلائی صنعت کے شعبے سے فائدہ اٹھانے کے لئے تجارتی سٹیلائٹ بھی خلا میں چھوڑنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ایران کے خلائی معیشت کو رونق مل سکے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سنہ انّیس سو نننانوے میں چار سے دس اکتوبر کو عالمی ہفتہ خلا کے عنوان کی منظوری دی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram