ایران کی طرف سے غزہ میں افطاری کا اہتمام

ایران کی طرف سے غزہ میں افطاری کا اہتمام

غزہ کے مظلوم روزہ داروں کے لئے ایران کی امت واحدہ یونین اور کشمیر کے احساس خیریہ مؤسسہ کے تعاون سے افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی غزہ کے مظلوم روزہ داروں کی معاشی صورتحال اور اسرائیل کی طرف سے محاصرے کے پیش نظر عالمی امت واحدہ یونین اور کشمیر کے مؤسسہ خیریہ احساس کے تعاون سے افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے۔ امت واحدہ یونین ، اسلامی جمہوریہ ایران اور فلسطینی عوام کے درمیان گہرے اسلامی تعلقات کی بنا پر گذشتہ سات سال سے غزہ کی مساجد اور عمومی جگہوں پر افطار کا اہمتام کررہی ہے۔ فلسطینیوں کی افطاری کا اہتمام ایرانی قوم کی طرف سے دی گئی امداد سے کیا گيا ہے اور یہ کام کشمیر کے مؤسسہ خیریہ احساس کے تعاون پیش کیا گيا ہے۔

........

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram