ایران کا چین سے سمندر میں پھنسے ایرانی جہاز اور عملے کے ریسکیو آپریشن کو موثر بنانے کا مطالبہ

ایران کا چین سے سمندر میں پھنسے ایرانی جہاز اور عملے کے ریسکیو آپریشن کو موثر بنانے کا مطالبہ

صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' کے حکم کے مطابق سمندری میں سانحے کے شکار ہونے والے ایرانی جہاز پر خصوصی کمیٹی بنائی گئی جس کی سربراہی 'علی ربیعی' کررہے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے چینی حکومت پر زور دیا ہے کہ چین کے متعلقہ حکام اور ادارے ان کی سمندری حدود میں آتشزدگی کے شکار ہونے والے ایرانی تل بردار بحری جہاز بالخصوص لاپتہ عملے کی بازیابی کے لئے موثر ریسکیو آپریشن کو یقینی بنائیں.

تفصیلات کے مطابق، صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' کے حکم کے مطابق سمندری میں سانحے کے شکار ہونے والے ایرانی جہاز پر خصوصی کمیٹی بنائی گئی جس کی سربراہی 'علی ربیعی' کررہے ہیں.

علی ربیعی نے چین کے وزیر برائے افرادی قوت کے نام ایک خصوص خط میں اس بات پر زور دیا کہ چینی بحریہ، وزارت ٹرانسپورٹیشن سمیت تمام متعلقہ ادارے اور حکام ایرانی جہاز سے متعلق ریسیکو آپریشن کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں.

انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ ہونے والے بعض عملے کا زندہ رہنے کا امکان ہے لہذا ہمیں توقع ہے کہ چینی حکام ریسکیو آپریشن میں مزید تاخیر لائے بغیر تیزی لائیں.

یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے گزشتہ دنوں خارجہ، تیل اور مواصلات محکموں کے ساتھ ایک مشترکہ نشست میں آتشزدگی کا شکار ہونے والے ایرانی بحری جہاز کے لاپتہ عملے کی تلاش کے لئے تمام قومی اور علاقائی کوششوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا تھا.

انہوں نے تینوں وزرا سے اس افسوسناک واقعے کی وجوہات اور لاپتہ ہونے والے عملے پر استفسار کرتے ہوئے عملے کے اہل خانہ کو درپیش مسائل کو قریب سے دیکھنے کا حکم بھی دیا تھا.

چین کے مشرقی سمندر میں ایرانی تیل بردار جہاز اور ایک کارگو بحری جہاز میں تصادم کے نتیجے میں 32 افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے.

ایرانی تیل بردار جہاز اور کارگو جہاز میں ٹکر ہوگئی، جس کے بعد تیل بردارجہاز سانچی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عملے کے 32 افراد لاپتہ ہوگئے جن میں 30 ایرانی اور 2 بنگلہ دیشی شامل ہیں.

سمندر میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے. ایرانی تیل بردار جہاز ایک لاکھ ٹن سے زائد خام تیل لے کر جنوبی کوریا جارہا تھا. حادثے کے باعث جہاز میں آگ لگ گئی جس سے جہاز مکمل تباہ ہوگیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram