ایران کا اسرائیل کو انتباہ/ درندگی اسرائیل کے خصائص میں شامل : وزارت خارجہ کے ترجمان

ایران کا اسرائیل کو انتباہ/ درندگی اسرائیل کے خصائص میں شامل : وزارت خارجہ کے ترجمان

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل کو وحشی اور درندہ صفت حکومت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وحشیانہ اقدامات اور درندگی اسرائیل کے خصائص میں شامل ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اسرائیل کوظالم و جابر ، وحشی اور درندہ صفت حکومت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ اقدامات اور درندگی اسرائیل کے خصائص میں شامل ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائيلی صدر کی جانب سے ایرانی قوم کی توہین پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم تاریخ ساز قوموں میں شامل ہے۔ ایرانی قوم کی شجاعت اور ثقافت زبان زد خاص و عام ہے ۔ ایرانی حکومت کی تشکیل میں ایرانی قوم کا بنیادی اور اساسی کردار ہے ایرانی قوم جمہوریت کے راستے پر گامزن ہے۔ قاسمی نے کہا کہ صہیونیوں کا حضرت موسی (ع) کی امت سے کوئی تعلق نہیں صہیونی فاشسٹ ہیں اور ان کاموسی کلیم اللہ کے ماننے والوں سے کوئي ربط نہیں ،جبکہ ایرانی قوم حضرت موسی کے ماننے والی اقلیت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔حالانکہ صہیونی عقل و خرد ، اخلاق و ادب سے عاری اور انسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram