ایران اور پاکستان تعلقات کی بہتری پر رہبر انقلاب کی خاص توجہ ہے: ایرانی ثقافتی قونصلر

  • News Code : 830473
  • Source : ارنا نیوز
Brief

پاکستان میں تعینات ایران کے ثقافتی قونصلر نے پاک، ایران دوستانہ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای ان تعلقات کی مضبوطی اور توسیع پر خصوصی توجہ دیتے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں تعینات ایران کے ثقافتی قونصلر نے پاک، ایران دوستانہ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای ان تعلقات کی مضبوطی اور توسیع پر خصوصی توجہ دیتے ہیں.

یہ بات 'شہاب الدین دارایی' نے گزشتہ روز پاکستان کی 'قائداعظم یونیورسٹی' کے پروفیسر اور طلبا پر مشتمل وفد کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قیادت و تمام شعبوں کے متعلقہ حکام پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے لئے پُرعزم ہیں.

انہوں نے مزید کہا پاک،ایران مشترکہ سرحد 900 کلومیٹر ہے مگر دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور مذہبی رشتہ ہزاروں سال پرانا ہے.

ایران کے ثقافتی قونصلر نے دونوں ممالک کے درمیان سائنسی، تعلیمی، یونیورسٹی سمیت سماجی اور ثقافتی میدان میں مشترکہ سرگرمیوں اور تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا.

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان موجودہ ثقافتی تعاون کے معاہدے کی اگلے تین سال کے لئے توثیق کردی گئی ہے تاہم اس معاہدے کے نکات کو مکمل نافذ کرنے کے لئے دونوں ممالک کے حکام کو موثر اقدامات اٹھانے ہوں گے.

شہاب الدین دارایی نے بتایا کہ رواں سال ایران میں پاکستان کے ثقافتی ہفتے کا انعقاد کیا جائے گا.

اس نشست میں قائداعظم یونیوسٹی کے شعبہ ایشیائی تہذب کے سربراہ پروفیسر غنی الرحمن نے پاک،ایران سائنسی، تعلیمی اور یونیورسٹیوں کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram