ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

عمان کے وزیر خارجہ نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات اور آپسی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عمان کے وزیر‍ خارجہ یوسف بن علوی نے، جو بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے تہران کے دورے پر ہیں، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں علاقے کے مسائل منجملہ یمن کی صورت حال اور یمن پر جارحیت کے خاتمے اور اس ملک کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کی-

عمان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے مسقط اور تہران کے درمیان بینکاری کے شعبے میں تعاون کی توسیع اور دیگر میدانوں میں تعلقات کی تقویت پر بھی گفتگو کی-

تہران میں دوسری بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس پیر کو منعقد ہوئی جس میں دنیا کے انچاس ملکوں کے وفود نےشرکت کی-

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram