ایران اور ترک وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

ایران اور ترک وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران اور ترک وزراء خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے ایران میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ ، ایران کے داخلی امور میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہے۔ ترک حکومت نے تخریبکاروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام مٹھی بھر بلوائیوں کے سامنے تسلیم نہیں ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram