ایرانی وزیر سائنس نے اسلامی تعاون تنظیم میں 'مصطفی (ص) ایوارڈ' متعارف کروا دیا

  • News Code : 854040
  • Source : irna.ir
Brief

قازقستان میں حالیہ دنوں منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے سائنسی اور ٹیکنالوجی سربراہی کانفرنس کے موقع پر مصطفی (ص) ایوارڈ کو متعارف کروادیا گیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قازقستان میں حالیہ دنوں منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے سائنسی اور ٹیکنالوجی سربراہی کانفرنس کے موقع پر مصطفی (ص) ایوارڈ کو متعارف کروادیا گیا.

تفصيلات كے مطابق آستانہ ميں منعقدہ اجلاس كا مقصد اسلامي دنيا كي سائنس اور ٹيكنالوجي كي ترجيحات كا تعين تھا جس ميں مصطفي ايوارڈ كے ايگزيكٹو كميٹي كے چيئرمين 'سيد علي عمراني' نے شركت كي.

اس موقع پر ايراني وزير سائنس اور تحقيقات كے خصوصي مشير اور ايراني وفد كے سربراہ 'عبدالحسين فريدون' نے نشان مصطفي (ص) كا تعارف كرتے ہوئے كہا كہ مصطفي (ص) ايوارڈ كو عطا كرنے كا مقصد مختلف سطحوں اور رجحانات پر سائنسي واقعات كا جائزہ لينا، اسلامي دنيا ميں معروف سائنسدانوں، مشہور اسلامي شخصيات كي تعريف كرنا اور سائنسي تعاون كے راستوں كي سہولتيں فراہم كرنا ہے.

مصطفي ايوارڈ كے ايگزيكٹو كميٹي كے چيئرمين 'سيد علي عمراني' نے منقعدہ اجلاس كے موقع پر مختلف ممالك كے حكام كے ساتھ ملاقاتيں كي.

ياد رہے كہ قازقستان كے دارالحكومت آستانہ ميں 10 ستمبر كو اسلامي تعاون تنظيم (OIC) كے سائنس اور ٹيكنالوجي كے حوالے سے پہلے سربراہي اجلاس كا آغاز ہوگيا جس ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے صدر مملكت ڈاكٹر 'حسن روحاني' اور اس تنظيم كے ركن ممالك كے اعلي حكام نے شركت كي.

سائنس اور ٹيكنالوجي كے شعبوں كے درميان نئے تعلقات، اس حوالے سے اسلامي ممالك كي پوزيشن اور باہمي تعاون كي ترقي كے لئے سب سے بہترين طريقوں كا جائزہ لينا اس منقعدہ اجلاس كا مقصد تھا.

اس اجلاس ميں او آئي سي كے سائنس وٹيكنالوجي اور جدت كے 2026ء كے مجوزہ ايجنڈے كو حتمي شكل دے دي جو سربراہ اجلاس كے دوران اسلامي تعاون تنظيم كے رہنمائوں كے سامنے منظوري كيلئے پيش ہوگيا.

او آئي سي جسے پہلے آرگنائزيشن آف اسلامك كانفرنس كہا جاتا تھا اس كا نام تبديل كركے اسلامي تعاون تنظيم ركھ ديا گيا ہے. اس تنظيم ميں 57 اسلامي ممالك شامل ہيں جو اقوام متحدہ كے بعد دنيا كي سب سے بڑي عالمي بين الاحكومتي تنظيم ہے.

تفصيلات كے مطابق نشان مصطفي (ص) اسلامي دنيا كي سائنس اور ٹيكنالوجي كا سب سے بڑا اعزاز ہے جو ہر دوسال ميں اسلامي دنيا كے بہترين سائنسدانوں اور علماء كو عطا كيا جاتا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram