ایرانی وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی ماسکو روانہ ہوگئے

ایرانی وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی ماسکو روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی بین الاقوامی سکیورٹی اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی بین الاقوامی سکیورٹی اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔
جنرل حاتمی اس سفر میں روس کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے ماسکو میں بین الاقوامی سکیورٹی اجلاس 4 اور 5 مارچ کو منعقد ہوگاجس میں علاقائی مسائل اور عالمی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ ماسکو میں ساتویں بین الاقوامی سکیورٹی اجلاس ميں 80 ممالک کے وزراء دفاع ، فوجی سربراہان اور سکیورٹی حکام شرکت کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram