ایرانی وزیر دفاع : ایران نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شام اور عراق کی بھر پور مدد کی

ایرانی وزیر دفاع : ایران نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شام اور عراق کی بھر پور مدد کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے ماسکو میں دہشت گردی کو امریکہ اور اسرائیل کا تحفہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام اور عراق کی بھر پور مدد کی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے ماسکو میں سکیورٹی کانفرنس کے ضمنم يں قزاقستان کے وزیر دفاع سے ملاقات میں دہشت گردی کو امریکہ اور اسرائیل کا تحفہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام اور عراق کی بھر پور مدد کی۔
ایرانی وزیر دفاع نے قزاقستان کی طرف سے علاقہ میں امن و ثبات کے سلسلے میں قادامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قزقستان نے آستانہ مذاکرات کی میزبانی کرکے خطے میں اور خاص طور پر شام میں قیام امن کے سلسلے میں اہم اور بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ دہشت گردوں کے ذریعہ علاقائی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

اس ملاقات میں قزاقستان کے وزیر دفاع نے بھی دہشت گردی کو بہت بڑی آفت ، مصیبت اور عالمی خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ بہت ضروری ہے اور ایران کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق اور شام کی مدد قابل قدر ہے۔

........

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram