ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرِخارجہ جواد ظریف نے ملاقات اور گفتگوکی ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرِخارجہ جواد ظریف نے ملاقات اور گفتگوکی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرِخارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیوراولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جواد ظریف نے دہشت گردی کو علاقائی اور عالمی خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی فوج کی کارروائی قابل تعریف ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram