ایرانی وزیر خارجہ نے زلزلے پر اظہار دکھ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا

  • News Code : 866841
  • Source : تسنیم نیوز
Brief

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے صوبہ کرمانشاہ میں آنے والے زلزلے پر گہرے دکھ کے اظہار اور مالی امداد کی پیشکش پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے صوبہ کرمانشاہ میں آنے والے زلزلے پر گہرے دکھ کے اظہار اور مالی امداد کی پیشکش پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے صوبہ کرمانشاہ میں آنے والے زلزلے پر گہرے دکھ اور مالی امداد کی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات کنٹرول میں ہیں، جب ضرورت پڑے گی تو بتائیں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے وسائل کے ذریعے تمام مشکلات پر قابو پا رہے ہیں، میں ان تمام ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمدردی کا اظہار کیا اور مالی امداد کی پیشکش کی۔

واضح رہے کہ پاکستان، برطانیہ، افغانستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک نے عراق اور ایران کے سرحدی علاقوں میں تباہ کن زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امداد کی پیشکش کی ہے۔

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایران کیلئے فوری امداد بھیجنے کا اعلان کیا تھا جبکہ آج وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا کہ ایران، عراق زلزلہ پر امدادی سامان بھجوانے کی ہدایت کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram