ایرانی وزیر خارجہ ماسکو کے دورے پر روانہ

ایرانی وزیر خارجہ ماسکو کے دورے پر روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ ماسکو کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ روس کے وزير خآرجہ اور دیگر روسی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ ماسکو کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف اور دیگر روسی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
ایرانی وزير خارجہ کل جمعرات کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کی دعوت پر بیلجيئم کا دورہ بھی کریں ۔اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ اس سفر میں دو طرفہ تعلقات ، مشترکہ ایٹمی معاہدے اور بین الاقوامی امور پر روسی، فرانسیسی ، جرمنی اور برطانوی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram