ایرانی وزیر خارجہ سے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی ملاقات

  • News Code : 848042
  • Source : ریڈیوتھران
Brief

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسما‏عیل ولد الشیخ نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن اسماعیل ولد الشیخ احمد نے دورہ تہران کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات میں یمن کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں فریقین نے اس موقع پر یمن کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے یمن میں انسانی بحران کے فوری خاتمے پر زور اور مسائل کے حل کے لئے سیاسی طریقوں کو بروئے کار لانے کا مطالبہ کیا.

اس سے قبل یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسما‏عیل ولد الشیخ نے تہران میں ایران کے نائب وزیرخارجہ جابری انصاری سے ملاقات میں یمن کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔ اس ملاقات ميں فريقين نے يمن ميں سعودي فوجي اتحاد كے حملوں سے پيدا ہونے والے انساني الميے كے بارے ميں گفتگو كي. نائب ايرانی وزير خارجہ نے يمن پر سعودی عرب كے اتحاديوں كي طرف سے مسلط كردہ جنگ كے خاتمے كے لئے اقوام متحدہ كي كوششوں كی حمايت كی ہے.

انہوں نے يمن ميں طويل جنگ كی وجہ سے اشياء خوردونوش كي كمی سے پيدا ہونے والے انسانی بحران پر اپنی تشويش كا اظہار كرتے ہوئے يمن كے بحران كو سياسی طريقے سے حل كرنے پر زور ديا۔ انہوں نے يمن كے عوام كي مشكلات كے خاتمے كے لئے اسلامي جمہوريہ ايران كي حمايت اور تعاون كا بھی اعلان كيا۔ يمن كے بارے ميں اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كےخصوصی نمائندے يمن كے بحران كے خاتمے كے لئے ايرانی حكام سے ملاقات كے لئے تہران كے دورے پرہيں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram