ایرانی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کی کویت میں ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کی کویت میں ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کویت میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کویت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے جوہری معاہدہ سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال  کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جواد ظریف نے کویت کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

محمد جواد ظریف نے کویتی وزیرخارجہ صباح خالد احمد صباح سے ملاقات میں کہا تھا کہ ایران عراق کی تعمیر نو کے لئے کویت کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس ملک کے جنگ زدہ علاقوں کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

خیال رہے کہ کویت میں عراق کے جنگ زدہ علاقوں کی تعمیر نو کے لئے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram