ایرانی حکومت زلزلے سے متاثرہ لوگوں کو مفت فنڈز اور طویل المدتی قرض فراہم کرے گی: صدر روحانی

  • News Code : 866831
  • Source : irna.ir
Brief

ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہم زلزلے سے متاثرہ علاقوں اور گھروں کی تعمیر نو کیلئے مفت فنڈز اور طویل المدتی قرض فراہم کریں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہم زلزلے سے متاثرہ علاقوں اور گھروں کی تعمیر نو کیلئے مفت فنڈز اور طویل المدتی قرض فراہم کریں گے.

ان خيالات كا اظہار 'حسن روحاني' نے آج بروز منگل ايراني مغربي صوبے كرمانشاہ كے سرپل ذہاب شہر كے دورے پر زلزلے سے متاثر ہونے والوں كے ساتھ ايك ملاقات ميں خطاب كرتے ہوئے كيا.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ہميں كرمانشاہ كي قوم، امدادي قوتيں اور مسلح افواج كي بھرپور كوششوں كا شكريہ ادا كرنا چاہيئے اور ايراني حكومت زلزلے سے جان بحق ہونے والوں كے اہل خانہ اور لواحقين كے مشكلات كي كمي كے لئے اپني تمام طاقت سے استعمال كرے گي.

صدر روحاني نے ايراني مغربي سرحدي علاقوں ميں زلزلے سے متاثرہ علاقوں كي ضروريات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ آج زلزلے كے زخميوں اور متاثرين كو فوري طور پر امداد فراہم كرنے كے لئے ايك اجلاس كا انعقاد، علاقوں اور نقصانات كي بحالي كے لئے بجٹ پيش كيا جائے گا.

انہوں نے كہا كہ اسلامي انقلاب كے ہاؤسنگ فاؤنڈيشن اور اس كے متعلقہ ادارے اس صوبے كے لوگوں كے گھروں كي تعمير نو كے لئے اپني تمام طاقتوں كے ساتھ كوششيں كروں گے.

ايراني صدر نے اس بات پر زور ديا كہ ہم زلزلے سے متاثرہ علاقوں كے مسائل كے حل كا مسلسل جائزہ ليں گے اور صوبے تہران، كرمانشاہ اور كچھ صوبوں كے ہسپتالوں زخميوں كے علاج كے لئے تيار ہيں.

انہوں نے بتايا كہ ايراني حكومت ہميشہ قوم كے ساتھ شانہ بشانہ كھڑي ہے.

ياد رہے كہ ايران اور عراق كے سرحدي علاقوں ميں 7.3 شدت كے زلزلے نے تباہي مچادي ہيں جس ميں تازہ ترين اطلاعات كے مطابق 530 سے زائد افراد جان بحق اور 7460 ديگر افراد زخمي ہوئے ہيں.

زلزلے كے بعد امدادي كاروائي شروغ كردي گئي ہيں اور مختلف مكانوں كے ملبے تلے سے زندگي كي آثار كي تلاش جاري ہيں.

اس زلزلے ميں سب سے زيادہ تباہي ايراني صوبے كرمانشاہ كے علاقے سرپل ذھاب ميں ہوئي ہے.

زلزلے سے كئي علاقے كو شديد مالي نقصان ہوا ہے.

زلزلے كے بعد افٹر شاكس كي وجہ سے عوام اپنے گھروں سے باہر خيموں ميں رہنے پر مجبور ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram