ایران؛ دھشتگرد ٹولے داعش سے وابستہ ۲۷ عناصر بھیانک اسلحہ کے ہمراہ گرفتار

  • News Code : 846788
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں دھشتگرد ٹولے داعش سے وابستہ ۲۷ افراد کے گرفتار کئے جانے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں دھشتگرد ٹولے داعش سے وابستہ ۲۷ افراد کے گرفتار کئے جانے کی خبر دی ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ خدا کے فضل و کرم اور امام زمانہ (عج) کی خاص عنایتوں کی وجہ سے عشرہ کرامت کے دوران بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی حلف برداری کے ایام میں امام زمان(ع) نامی مخفی سکیورٹی دستوں نے ۲۷ ایسے عناصر کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو ایران کے مختلف شہروں میں دھشتگردانہ کاروائیاں کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی سکیورٹی دستوں نے دھشتگرد عناصر کے ساتھ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔
گرفتار شدہ دھشتگردوں کا منصوبہ تھا کہ وہ ملک کے پانچ مقامات پر دھشتگردانہ کاروائیاں کریں جبکہ باقی افراد ان کی پشت پناہی کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دسیوں دھشتگرد عناصر ایرانی سکیورٹی کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں اور انہیں دھشتگردانہ کاروائیاں کرنے کا موقع نہیں مل پایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram