آیت اللہ محمد نقی لطفی: سب سے بڑی نیکی انقلاب اور اسلامی نظام کی حفاظت ہے

آیت اللہ محمد نقی لطفی: سب سے بڑی نیکی انقلاب اور اسلامی نظام کی حفاظت ہے

نمائندہ ولی فقیہ اور شہر ایلام کے امام جمعہ نے کہا آج عالمی استکبار اور امریکہ برائیوں کی جڑ ہیں ان کی کوشش ہے کہ جس طرح ممکن ہو اسلامی نظام کو نقصان پہنچائیں لیکن وہ اس میں ناکام ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ اور شہر ایمان کے امام جمعہ آیت اللہ محمد نقی لطفی نے شہر ایلام میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کمیٹی کے ساتھ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا سب سے بڑی نیکی اسلامی جمہوریہ کے نظام کی حفاظت ہے۔

انہوں نے کہا سب سے بڑی برائیاں بھی وہ مسائل ہیں کہ جو اسلام اور اسلامی نظام کیلئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا عالمی استکبار گذشتہ 40 سالوں میں اس مقدس نظام کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے اگرچہ وہ مسلسل اسلامی نظام کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے مزید کہا آج سب سے بڑی برائیاں عالمی استکبار اور امریکہ ہیں اور وہ ہمیشہ تلاش میں ہیں کہ اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے کیلئے انہیں کوئی موقع ملے۔

۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram