امریکی جس میدان میں بھی اترے انہیں ایران سے شکست کھانا پڑی: سپاہ پاسداران کے کمانڈر

  • News Code : 859919
  • Source : irib.ir
Brief

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری یونٹ کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت جب شام اور عراق میں دہشت گرد اپنے ہتھیار ڈال رہے تھے امریکی فوج نے ہتھیاروں کی پیٹیاں اور اشیائے خوراک کی کھیپیں گرا کر داعش کی حمایت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری یونٹ کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت جب شام اور عراق میں دہشت گرد اپنے ہتھیار ڈال رہے تھے امریکی فوج نے ہتھیاروں کی پیٹیاں اور اشیائے خوراک کی کھیپیں گرا کر داعش کی حمایت کی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری یونٹ کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر عبداللہ عراقی نے شام اور عراق میں تکفیری اور صیہونی دہشت گرد گروہ داعش کے لئے امریکا کی جانب سے ہتھیاروں اور اشیائے خوراک کی کھیپیں گرائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا داعش کے خلاف جنگ کے بہانے شام اور عراق میں داخل ہوا لیکن حقائق امریکیوں کے د‏‏عوؤں سے مختلف ہیں-

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام داعش کی حمایت کے لئے جو بھی کر سکتے ہیں وہ کر رہے ہیں کیونکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ داعش کا اصل دشمن اسلامی جمہوریہ ایران اور استقامتی محاذ ہے-

سپاہ پاسداران کے مذکورہ کمانڈر نے کہا کہ امریکی جس میدان میں بھی اترے ہیں انہیں ایران سے سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram