اسلام آباد میں ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ اقتصادی اجلاس کا آغاز

اسلام آباد میں ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ اقتصادی اجلاس کا آغاز

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایران اور پاکستان کے وزراء خارجہ کی موجودگي میں دونوں ممالک کے اقتصادی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف کی موجودگي میں دونوں ممالک کے اقتصادی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔اس اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ کل ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ۔ جہاں انھوں نے آج دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی اجلاس میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram