اسلامی انقلاب کی کامیابی سے ایثار و فداکاری کی ثقافت کو دوبارہ زندگی ملی: آیت اللہ جنتی

اسلامی انقلاب کی کامیابی سے ایثار و فداکاری کی ثقافت کو دوبارہ زندگی ملی: آیت اللہ جنتی

ایران کے ماہرین کی کونسل کے چیئرمین آیت اللہ جنتی نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے ایثار و فداکاری اور شہادت کی ثقافت دوبارہ اجاگر ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپائیگانی نے منگل کے روز تہران میں یوم شہدا کے ایک پروگرام سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ شہید اپنی جان کو فدا کرتا ہے جبکہ وہ کسی کے احسان تلے نہیں ہوتا۔
انھوں نے ایران میں پائے جانے والے امن و سکون کو شہیدوں کا مرہون منت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب شہیدوں کے احسان مند ہیں اور شہادت تمام اولیائے کرام کی تمنا اور آرزو رہی ہے۔
حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپائیگانی نے کہا کہ اس وقت بعض عناصر شہیدوں کی راہ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دشمن ایران کے اسلامی جمہوری نظام کو ایرانی نوجوانوں کی حاصل حمایت سے شدید بوکھلائے ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ہر سال تیرہ مارچ کو اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم شہدا منایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram