اسلامی انقلاب کی سالگرہ، مختلف ملکوں کے سربراہوں کے تہنیتی پیغامات

اسلامی انقلاب کی سالگرہ، مختلف ملکوں کے سربراہوں کے تہنیتی پیغامات

دنیا کے مختلف ملکوں کے سربراہوں نے ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی انتالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایران کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کویت کے امیر صباح الاحمد الصباح نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے اپنے پیغام میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے - امیر کویت نے اپنے تہنیتی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران روز بروز ترقی و پیشرفت کی منزلیں طے کرتارہےگا -
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے بھی اسلامی انقلاب کی کامیابی کی انتالیسویں سالگرہ پر صدر حسن روحانی کو مبارکباد پیش کی ہے - قطر کے امیر کے ساتھ ساتھ قطر کے وزیرا‏عظم نے بھی ایران کے عوام اور حکومت کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مبارکبادپیش کی ہے -
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح صماد نے بھی اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے صدر حسن روحانی کو مبارکبادی کا پیغام ارسال کیا ہے- انہوں نے اپنے اس پیغام میں تمام میدانوں میں ایران اور یمن کی قومی وفاق کی حکومت کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا -
موریطانیہ کے صدر نے بھی اپنے ایک تہنیتی پیغام میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے رہبرانقلاب اسلامی ، ایرانی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے - موریطانیہ کے صدر محمد ولد عبدالعزیز نے اپنے مبارکبادی کے پیغام میں کہا کہ ان کا ملک دوطرفہ طرفہ تعلقات کی تقویت اور دونوں ملکوں کے عوام کے مفادات کے لئے ایران کے ساتھ سبھی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے -
جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے نام مبارکبادی کے پیغام میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ایرانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے - آذربائیجان کے صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے آذربائیجان اور ایران کے اعلی سطح کے تعلقات سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ دونوں ہمسایہ ملکوں کے عوام اپنے دوستانہ تعلقات کو اور مستحکم بنانا چاہتے ہیں -

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram