اسرائیل کی بدنام زمانہ اور غاصب حکومت کا خاتمہ ہوجائےگا: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

اسرائیل کی بدنام زمانہ اور غاصب حکومت کا خاتمہ ہوجائےگا: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

بیداری اسلامی کے سکریٹری جنرل نے ماضی میں فلسطین کے دفاع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی بدنام زمانہ اور غاصب حکومت کا خاتمہ ہوجائےگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بیداری اسلامی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شہید عماد مغنیہ کی شہادت کی دسویں برسی کے موقع پر خطاب میں ماضی میں فلسطین کے دفاع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی بدنام زمانہ اور غاصب حکومت کا خاتمہ ہوجائےگا۔
اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا امریکہ دنیا کے اس طرف سے آکر ہمارے علاقہ میں عراق، شام، فلسطین ، لبنان ، یمن اور دوسرے ممالک کے مسلمانوں کے لئے مشکلات کھڑی کررہا ہے اور اگر ہم عراقی، فلسطینی ، شامی ، لبنانی مسلمانوں کے دفاع کے سلسلے میں تعاون فراہم کریں تو بعض افراد یہ آواز بلند کرتے اور شور مچاتے ہیں کہ ہمارا ، عراق، شام ، فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں سے کیا تعلق ہے۔ ہمیں ان کا ساتھ نہیں دینا چاہیے ۔
ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ یہ وہی بات ہے جو امریکہ اور اس کے اتحادی کہتے ہیں اور بعض عناصر ان کی باتیں ملک کے اندر دہراتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہیں خطے میں امریکہ کی مداخلت کو روکنے کے سلسلے میں تلاش و کوشش جاری رکھنی چاہیے ۔
ہمیں فلسطین کے مسلمانوں کو تعاون فراہم کرنا چاہیے ، ہمیں امریکہ کے مقابلے میں علاقہ کے مسلمانوں کا بھر پور تعاون کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو امریکہ کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے باہمی اتحاد کامظاہرہ کرنا چاہیے۔امریکہ کے ساتھ تعاون اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram