آیت اللہ امامی کاشانی: دشمن کی چھیڑی ہوئی اقتصادی اور نفسیاتی جنگ میں ایران کی کامیابی پر زور

آیت اللہ امامی کاشانی: دشمن کی چھیڑی ہوئی اقتصادی اور نفسیاتی جنگ میں ایران کی کامیابی پر زور

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب نے امریکا کی اقتصادی اور نفسیاتی جنگ میں ایرانی قوم کی کامیابی پر زور دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آج تہران میں مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئی ۔ انھوں نے اپنے خطبوں میں کہا کہ دشمن کو ایرانی قوم کے خلاف اپنی اقتصادی اور نفسیاتی جنگ میں شکست کا سامنا ہوگا۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے مذاکرات کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کی پیش کش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن دباؤ ڈال کے مذاکرات کے ذریعے ، اپنے اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران اس کے دباؤ میں آنے والا نہیں ہے۔
تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب نے کہا کہ امریکی طاقت کے ذریعے، صیہونی، سازشوں کے ذریعے اور آل سعود پیسوں کے ذریعے اسلامی دنیا میں کشیدگی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان حالات میں ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے اپنے اتحاد و یک جہتی کی حفاظت ضروری ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے اسی کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام، پرائیویٹ سیکٹر اور عوام سے بھی کہا کہ اتحادویک جہتی کے تحفظ کے ساتھ اپنے فرائض پر عمل کریں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram